
پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ڈسکہ میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے عسکریت پسند تنظیم کے مبینہ رکن شاہد لطیف کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
بدھ کو ضلع سیالکوٹ میں نامعلوم حملہ آوروں نے پٹھان کوٹ حملے میں انڈیا کو مطلوب عسکریت پسند شاہد لطیف کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا۔ سیالکوٹ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ تحصیل ڈسکہ میں بدھ کی صبح فجر کی نماز کے دوران پیش آیا۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں مولانا شاہد لطیف موقع پر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ بعد میں ایک اور زخمی بھی ہلاک ہو گیا تھا۔شاہد لطیف کا تعلق مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم جیش محمد سے بتایا جاتا ہے







