تازہ ترینخبریںسیاسیات

ہماری پرفارمنس نہ ہوتی تو نوازشریف واپس نہ آپاتے٬ شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نے اپنی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے 16 ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اگر پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو سیاست، جلسے ہوتے اور نہ ہی نواز شریف واپس آسکتے تھے۔

شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میرے مخالفین مجھ سے 16 ماہ کی کارکردگی کے بارے میں سوالات اور تنقید کرتے ہیں، میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بطور وزیراعظم ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا تو نواز شریف واپس نہیں آسکتے تھے، جلسے اور سیاست نہیں ہوسکتی تھی، وزیراعظم بننے کے بعد طے کرلیا تھا کہ جان چلی جائے مگر پاکستان ڈیفالٹ نہ ہو۔

جواب دیں

Back to top button