تازہ ترینخبریںکاروبار

پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے فی لٹر کی کمی، 300 سے نیچے آنے کا امکان

شنید ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 اکتوبر سے 300 روپے فی لٹر کی قیمت سے کم ہوجائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آنے والے جائزے میں کم ہو کر 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان ہیں، جس کی وجہ تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہے۔

ایک اخباری رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت 20 روپے اور پیٹرول کی 38 روپے تک فی لیٹر کی متوقع کمی سے ایندھن کی قیمتوں میں ایک ساتھ نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔
حکومت کا بجٹ اہداف اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ کیے گئے وعدے کے تحت رواں مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں تقریباً 869 ارب روپے وصول کرنا چاہتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button