تازہ ترینخبریںپاکستان

سائفر کیس، کارروائی رکوانے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس کی کارروائی رکوانے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے۔

پی ٹی آئی وکیل سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 17 اکتوبر کو ٹرائل کورٹ نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے کیس رکھا ہوا ہے۔

سائفر کیس کی ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر حکم امتناع دیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button