تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو قانونی قرار دے دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے طویل سماعت کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسے قانونی قرار دینے کا فیصلہ سنا دیا۔

سماعت کی براہ راست نشریات میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ فیصلہ 10/5 سے ہے،5 کی نسبت 10 کے اکثریتی فیصلے سے ایکٹ کو برقرار رکھا جاتا ہے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، فل کورٹ نے ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر 5 سماعتیں کی ہیں۔

خیال رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید کی جانب سے اختلافی نوٹ لکھا گیا۔

جواب دیں

Back to top button