
ورلڈ کپ کے نویں میچ میں افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ابتدا سے ہی افغان بیٹرز نے بھارت کے خلاف محتاط بیٹنگ کی،اوپنر رحمان اللّٰہ گرباز 21 اور ابراہیم زادران 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
افغان ٹیم کی تیسری وکٹ 13.1 اوور میں 63 رنز پر گری جب رحمت شاہ 16 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما اور افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللّٰہ شاہدی کر رہے ہیں۔
33 اوورز میں افغانستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا لیے۔







