تازہ ترینخبریںدنیا

بڑھتے عالمی دباؤ کے باعث جمعے تک فائر بندی ہونے کا امکان

امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل پر شائع ہونے والے مضمون کے مطابق مذاکرات کے بارے میں معلومات رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی جمعے تک عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

امریکی اور غیر ملکی حکام کے مطابق مصری حکام اور حماس کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں بامعنی پیش رفت دیکھی گئی ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے یہ بات تسلیم کر لی ہے کہ وہ اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے نزدیک ہیں۔

وال سٹریٹ جرنل کی اس خبر کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کو امید ہے کہ اس ہفتے فائر بندی کی جا سکتی ہے، اگر کوئی غیر متوقع واقعہ ان کمزور مذاکرات کو ناکام نہیں کر دیتا۔ رپورٹ کے مطابق ان مذاکرات میں مصر، امریکہ، قطر اور دوسرے بااثر ممالک کا ہاتھ ہے۔

سی این این سے بات کرتے ہوئے حماس کے حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ بہت جلد فائر بندی کا امکان ہے، اور ایسا شاید ’24 گھنٹوں کے اندر ہو جائے۔‘

تاہم اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے زور دیا ہے کہ لڑائی جاری رکھنے کے لیے ’پرعزم‘ ہیں جب تک ’امن اور سلامتی‘ کی بحالی نہیں ہو جاتی۔

جواب دیں

Back to top button