
امریکی میڈیا نے بھارتی افواج کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھول دیا، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فوج جعلی اکاؤنٹس سے پاکستان، چین، بالخصوص مسلمانوں کےخلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارت جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کشمیر کو پرامن دکھاتا ہے، حقیقتاً کشمیر بھارتی فوج کے ہاتھوں خون میں ڈوبا ہے۔
امریکی میڈیا کی نئی رپورٹ میں بھارتی افواج کے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کا جائزہ لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کا ایک وسیع نیٹ ورک بنا رکھا ہے، جعلی اکاؤنٹس سے پاکستان، چین، بالخصوص مسلمانوں کےخلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
اس نیٹ ورک کو ہندوستانی فوج کی چنار کور آپریٹ کر رہی ہے، چنار کور کشمیر کی مسلم اکثریتی وادی پر قابض ہے، جعلی اکاؤنٹس سے بھارتی فوج کی کشمیر میں ظالمانہ کارروائیوں کی حمایت کی جاتی ہے۔







