
نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،
اس حوالے سے پنجاب حکومت نے ملزمان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے،
نوٹیفکیشن کے مطابق جناح ہائوس کیس کے تمام ملزمان کا ٹرائل لاہور کی سینٹرل جیل میں ہو گا، جبکہ عسکری ٹاور،تھانہ شادمان پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیسز کا ٹرائل بھی جیل میں ہو گا،
سپیشل پراسیکیوٹر سید فرہاد شاہ کا کہنا ہےکہ جناح ہائوس کیس کے 362 ملزمان کے خلاف چالان مکمل کر کے عدالت میں جمع کرا دیئے ہیں.







