
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ابھی چند دن پہلے ہی اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر اپنے شیخی والے بھاشن میں اپنے نئے عرب شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک نیا مشرق وسطیٰ بنانے کا اعلان کیا تو اپنے افسانوی علاقائی نقشے میں انہوں نے فلسطینیوں کو سرے سے نکال ہی دیا تھا جنہیں نے اب اسرائیل کو ایک سیاسی اور تزویراتی ہر لحاظ سے بھرپور چپت لگائی ہے۔
فلسطینیوں نے گھٹنوں کے بل ذلت کی موت پر کھڑے ہوکر عزت کی موت کو ترجیح دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عرب ٹی وی الجزیرہ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بے عیب منصوبہ بندی کے ساتھ زبردست طریقے سے عملدرآمد کرتے ہوئے بجلی کی سی تیزی کےساتھ غزہ سے اسرائیل میں خشکی، سمندر اور فضا سے داخل ہوئے ۔ اسی دوران ہزاروں میزائل ایک ساتھ اسرائیلی فوجی اور سویلین علاقوں میں پھینکے گئے جس کے نتیجے میں سیکڑوں اسرایلی ہلاک ہوئے اور دجنوں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ سیکڑوں سویلینز کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔







