تازہ ترینخبریںدنیا

فلسطینی حملوں میں 150 صہیونی ہلاک، 1000 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی قابض فوج نے ایک بار پھر آگ اور خون کا کھیل مسلط کیا ہے۔ تاہم اس بار قابل تحسین بات یہ ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے دشمن پر کاری ضرب لگائی ہے۔ سامان حرب وضرب میں غیرمعمولی تفاوت کے علی الرغم فلسطینی مجاہدین نے ایک سو سے زاید قابض صہیونیوں کو جہنم رسید کرتے ہوئے ایک ہزار کو زخمی کردیا ہے۔

دوسری طرف دو سو کے قریب فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں جب کہ ڈیڑھ ہزار سے زاید زخمی ہیں۔

غزہ سے مزاحمت کاروں نے اسرائیلی غیرقانونی بستیوں پر ایک روز میں کم سے کم پانچ ہزار راکٹ داغے ہیں جن سے ہرطرف تباہی پھیلی ہے۔

اسرائیلی حکومت نے اعتراف کیا ہے ہے کہ ہفتے کے روز غزہ کی پٹی سے داغے گئےراکٹ حملوں میں کم سے کم 150 اسرائیلی جہنم واصل ہوچکے ہیں جب کہ ایک ہزار سے زاید زخمی ہیں۔

قطر سے عربی میں نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹی وی چینل نے غزہ کی پٹی سے نشانہ بنائے گئے اسرائیلی مقامات کو ایک نقشے میں دکھایا ہے۔

جواب دیں

Back to top button