
ڈیرہ غازی خان کی فضائی حدود میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے کے ساؤنڈ بیریئر کراس ہونے پر عوام الناس کو غلط فہمی کا شکار ہوگئے اور سمجھا کہ یہ کسی زور دار دھماکے کی آواز ہے۔
سیکیورٹی ایجنسیز نے واضح کیا ہے کہ یہ کسی دھماکے کی آواز ہر گز نہیں تھی۔عوام کو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔
مقامی انتظامیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ علاقے میں کسی قسم کا کوئی دھماکہ نہیں ہوا نہ ہی کوئی دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان شہر اور گردونواح میں دھماکے کی زوردار آواز سنی گئی ، دھماکہ کی یہ طیارے کے ساؤنڈ بیرئیر بریک کرنے کی وجہ سے پیدا ہوئی۔
سیکیورٹی ایجینسیز اور عینی شاہدین نے ڈی جی خان میں کسی بھی بلاسٹ یا دھماکہ کی افواہوں کو مسترد کیا ہے۔ متعلقہ اداروں کا کہنا تھا کہ عوام افواہوں ہر دھیان مت دیں۔معمول کی گشت کے دوران لڑاکا طیاروں کی جانب سے ساؤنڈ بیرئیر بریک کرنا ایک معمول کا عمل ہے







