تازہ ترینخبریںپاکستان

اس بار سردیوں میں گیس صرف 8 گھنٹے، حکومت کا واضح اعلان

نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ ملک میں اس سال بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی اور گزشتہ سال کی طرز پر دن میں آٹھ گھنٹے گیس سپلائی کی جائے گی۔ اسلام آباد میں دیگر وزرا کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران نگران وزیرتوانائی محمد علی نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور اس سال بھی سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

نگران وزیرتوانائی کے مطابق ’ہمارے پاس اتنی گیس ہی نہیں جو 24 گھنٹے فراہم کی جا سکے۔‘

واضح رہے کہ موسم سرما شروع ہونے سے پہلے ہی ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ چند ماہ سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کا دورانیہ آٹھ گھنٹے تک بتایا جا رہا ہے۔ وزیر توانائی نے پریس کانفرنس میں بتایا ’رواں برس ملک میں گیس کے ذخائر میں 18 فیصد کمی ہوئی ہے ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گیس کی کمی کے پیش نظر ایل این جی کے دو کارگو خریدے جا رہے ہیں جس سے دسمبر میں صنعتوں کو درپیش گیس کی کمی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button