تازہ ترینخبریںکاروبار

تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم٬ پاکستانیوں کو بھی ریلیف ملنے کا عندیہ

عوام کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ تیل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق فی لیٹرقیمت میں واضح کمی ہوسکتی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور اس کی قیمت میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد گر گئی۔

برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت کم ہوکر 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل پر آگئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہوکر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔
دوسری جانب اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین نے خیال ظاہر کیا کہ عالمی منڈی میں یہ رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹرقیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button