تازہ ترینخبریںسیاسیات

شادیوں کے سیزن میں نواز شریف کی واپسی٬ ن لیگ کی نئی منصوبہ بندی

اس وقت سیاست کے میدانوں میں نواز شریف کی واپسی سب سے بڑا موضوع بنا ہوا ہے۔ نواز شریف کب آرہے ہیں۔ کیسے استقبال ہوگا٬ کیا وہ کیسز کا سامنا کریں گے اور اس طرح کے دیگر سوالات۔ اب مسلم لیگ ن ایک نئی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے اور شادیوں کے سیزن میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے پلاننگ ہو رہی ہے۔ سننے میں یہ بات عجیب محسوس ہوتی ہے لیکن مسلم لیگ کے مرکزی لیڈر نے اسی حوالے سے لب کشائی کی ہے۔ بات ہو رہی ہے جاوید لطیف کی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ ہمارے جلسے جلوس سے لوگ ڈسٹرب نہ ہوں، ہم پابند کر رہے ہیں کہ استقبال نہیں، تمام لوگ مینار پاکستان پہنچیں گے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں شادیوں کا سیزن ہوتا ہے نہیں چاہتے کہ کوئی ڈسٹرب ہو، جو نوازشریف کو دیکھنے کیلئے بیتاب ہوں جلسہ گاہ آجائیں۔ یاد رہے کہ ن لیگ نے نواز شریف کے لئے استقبالی جلسہ مینار پاکستان پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button