تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیر اعظم آفس سے ڈی جی آئی ایس آئی کی تصاویر فوٹو شاپ٬ نیا انکشاف

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے۔ اس سے متعلق وہ کئی معاملات کے حوالے سے موضوع بنتے رہے۔ یہ ایسے ڈی جی آئی ایس آئی تھے جو کہ خود اپنے پر لگائے گئے سیاسی الزامات کی صفائی پیش کرنے ٹی وی سکرینز پر جلوہ گر ہوئے تاہم اس کے بعد سے لیکن انکی ایک منفرد عادت کے بارے میں ایک عام تاثر پایا جاتا ہے۔ اور وہ یہ کہ وہ اپنی تصویر شائع نہیں کرواتے۔

دی نیوز نے اپنی ایک خبر میں یہ لکھا ہے کہ اگرچہ ان کے پیشرو جنرل فیض حمید کو پبلسٹی کا شوق تھا اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کی تصاویر اکثر قومی میڈیا میں شائع ہوتی رہتی تھیں لیکن جنرل ندیم نے وزیراعظم آفس کو اپنی تصاویر جاری کرنے سے روک دیا۔

وہ اس بارے میں اس قدر حساس تھے کہ ایک تصویر شائع کرانے کیلئے انہیں اُس تصویر سے بذریعہ فوٹوشاپ علیحدہ کر دیا گیا۔ یہ تصویر بل گیٹس کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کی تھی

جواب دیں

Back to top button