تازہ ترینخبریںپاکستان

نواز شریف کس ڈیل کے تحت آرہے ہیں؟ نگران وزیر اعظم بول پڑے

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے ہمارا جتنا وقت ہوگا قانون کے مطابق ہوگا، ہم ایک دن رہیں یا ایک ماہ، قانون کے مطابق رہیں گے، میرے خیال میں مناسب وقت میں عام انتخابات ہوجائیں گے، ہم سے وہ سوال نہ کریں جس کا قانونی جواب ہمارے پاس نہیں، کیا الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست پر انتخابی شیڈول دینا ہے؟

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بطور سابق وزیراعظم جو سہولیات حق ہیں یقینی بنائیں گے کہ وہ جیل میں دی جائیں جب کہ تحریک انصاف سے متعلق سمری آئی تو میرٹ پر دیکھیں گے۔

نواز شریف کی وطن واپسی پر نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ نوازشریف کسی ڈیل کے تحت آرہے ہیں یا نہیں.

جواب دیں

Back to top button