تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

15 سال کی کم عمر حاملہ بیوی کی عکاسی: ڈرامہ مائی رے تنقید کی زد میں

15 سال کی کم عمر حاملہ بیوی کی عکاسی: ڈرامہ مائی رے تنقید کی زد میں

پاکستانی ڈرامے اکثر تنقید کی زد میں آرہے ہی۔ جہاں یہ تشویش کا باعث ہے وہیں اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ہمارے ڈرامے معاشرے کے ان معاملات کو موضوع بنا رہے ہیں جو کہ ضروری بھی ہیں اور متنازعہ بھی۔ حال ہی میں ڈرامہ حادثہ کو بند کیا جا چکا ہے تو اب کم عمری کی شادی کے موضوع پر بنے ڈرامے ’مائی ری‘ میں کم عمر بیوی کو حاملہ دکھانے پر سوشل میڈیا صارفین برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ’مائی ری‘ میں عینا آصف نے کم عمر بیوی کا کردار ادا کیا ہے جب کہ ان کے شوہر کا کردار ثمر عباس نے ادا کیا ہے اور دونوں کی حقیقی عمر بھی 15 سال تک ہے۔

ڈرامے کے ذریعے سماج میں کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی کی کوشش کی جا رہی ہے اور دکھایا جا رہا ہے کہ نابالغ بچوں کو شادیاں کس طرح ان کی زندگیاں تباہ کر دیتی ہیں۔

اگرچہ ڈرامے میں پہلے ہی عینا آصف اور ثمر عباس کی شادی کو دکھایا جا چکا ہے اور دونوں کو نوجوان جوڑے کی صورت میں رومانوی انداز میں بھی دکھایا جا چکا ہے۔لیکن ڈرامے کی 11 ستمبر کو نشر ہونے والی چالیسویں قسط میں عینا آصف کے حاملہ ہونے کو دکھایا گیا، جس پر کئی صارفین نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ڈرامے کی کہانی اور خود اداکارہ پر بھی تنقید کی۔ چالیسویں قسط میں دکھایا گیا ہے کہ کم عمر عینا آصف جیسے ہی شوہر کو کھانا دے کر دروازہ کھولنے کی طرف بڑھتی ہیں تو بے ہوش ہوکر گرجاتی ہیں، جس پر انہیں ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال لے جایا جاتا ہے۔ اس ڈرامے پر لوگوں نے ایکس اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ آیا یہ کس کلچر کو پروموٹ کرنا چاہ رہے ہیں؟

جواب دیں

Back to top button