
ایشیا کپ کے سپر فور کے بڑے میچ کا ٹاس ہوگیا ہے اور پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جہان پاکستان کے مطابق کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا شروع ہونے میں کچھ دیر باقی ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے اور پوری توجہ میچ پر ہے۔ کوشش کریں گے کہ بہترین کھیل پیش کر کے میچ جیتیں۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اچھی بیٹنگ کرکے پاکستان کو بڑا ہدف دیں۔ ہمارے لیے ہر میچ جیتنا اہم ہے اور ہمارے پاس یہ کم بیک کرنے کا بہترین موقع ہے۔
روہت شرما نے مزید کہا کہ کچھ چیزیں کنٹرول میں ہوتی ہیں اور کچھ نہیں، بارشوں کے دوران وقفے میں تیاری کا موقع ملا، آج کے میچ میں بمراہ اور کے ایل راہول ٹیم کا حصہ ہیں۔
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ۔
بھارتی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
روہت شرما (کپتان)، ہاردیک پانڈیا (نائب کپتان)، شبھمن گل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔
میچ کے حوالے سے سری لنکا میں موجود دونوں ملکوں کے شائقین پُرجوش ہیں اور کئی گھنٹے قبل ہی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
پاکستان میں بھی شائقین کرکٹ میچ کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہیں کئی شہروں میں بڑی اسکرینز لگائی گئی ہیں







