تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی مگر۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

پاکستان نے دو ہفتے قبل آئی سی سی ون ڈے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جو اب اس سے چھن گئی ہے اور آسٹریلیا دوبارہ نمبر ون پر آگئی ہے۔

پاکستان نے دو ہفتے قبل افغانستان کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرکے آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن آسٹریلیا سے چھین لی تھی تاہم کینگروز نے جنوبی افریقہ کو مسلسل دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر 121 ریٹنگ کے ساتھ پہلی پوزیشن واپس حاصل کر لی ہے۔

پاکستانی شائقین کرکٹ گھبرائیں نہ، آج ایشیا کپ سپر 4 مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا ہونے جا رہا ہے اگر پاکستان یہ میچ جیت جاتا ہے تو دوبارہ پہلی پوزیشن پر آجائے گا۔

تاہم پریشانی کی بات یہ ہے کہ اگر میچ بارش کے باعث نہیں ہوتا تو پھر پاکستان دوبارہ اپنی پہلی پوزیشن پر واپس نہیں آ سکے گا جب کہ میچ ہونے اور روایتی حریف سے شکست کی صورت میں پوائنٹس ٹیبل پر پوائنٹ کم ہونے کی وجہ سے اس کا دوبارہ پہلے نمبر پر آنا مشکل ہو جائے گا۔

https://twitter.com/ICC/status/1700655597988012388?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1700655597988012388%7Ctwgr%5E8d9e1eb40153d6301969f71c87f8560e68e09f25%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fnumber-one-position-was-taken-away-from-pakistan-cricket-team%2F

جواب دیں

Back to top button