تازہ ترینخبریںپاکستان

’سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان پر قاتلانہ حملہ‘

تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید پر حملہ استور میں چوگام کے مقام پر اس وقت کیا گیا جب وہ ساتھیوں کیساتھ انتخابی مہم میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

’خالد خورشید کے قافلےکو رکاوٹ کھڑی کر کے روکا گیا اور فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے خالد خورشیداور ساتھی محفوظ رہے‘

پاکستان تحریک انصاف نے خالد خورشید پر قاتلانہ حملےکی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان بدترین عدم استحکام اور انتشار کی دہلیز پر کھڑا ہے۔

جواب دیں

Back to top button