تازہ ترینخبریںپاکستان

سابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے محکمہ آبپاشی کی 62 سمریوں کو التوا میں رکھنے کا انکشاف

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے اپنے دور حکومت میں محکمہ آبپاشی کی 62 سمریوں کو التوا میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے مراد علی شاہ بہت قابل اور ذہین وزیر اعلیٰ کے طور پر جانے جاتے ہیں لیکن اپنے پانچ سالہ دور پر صرف محکمہ آبپاشی کی 62 سمریوں کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں دبائے رکھیں جس میں اہم ترین سمریاں تھیں مراد علی شاہ کو ان سمریوں پر کوئی بھی حکم جاری کرنا چاہئیے تھا لیکن انہوں نے 62 سمریوں کو سی ایم ہاؤس کی الماریوں کی زینت بنائے رکھا ان میں سیلاب سے بچاؤ ، دریائے سندھ کے حفاظتی بند کا پختہ کرنے سمیت اہم معاملات کی سمریاں شامل تھیں نگراں حکومت نے 62 سمریوں کی فہرست بناکر محکمہ آبپاشی کو واپس بھین دی ہیں اور محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان سمریوں میں سے اہم ترین سمریاں نگراں وزیر اعلیٰ کو دوبارہ ارسال کرسکتی ہیں جس کے بعد محکمہ آبپاشی نے دوبارہ ان واپس آنے والی سمریوں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جاسکے کہ ان میں سے کونسی سمریاں دوبارہ تیار کرکے نگراں وزیر اعلیٰ کو بھیجی جاسکیں مراد علی شاہ نے محکمہ آبپاشی کو یہ بھی نہیں بتایا تھا کہ ان 62 سمریوں کو کیوں روکا گیا تھا اور ان پر کوئی احکامات کیوں نہیں جاری کئے گئے تھے اب محکمہ آبپاشی کے سینیئر افسران سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں کہ ان میں سے اکثر سمریوں کی افادیت ختم ہوگئی ہے لیکن جو معاملات تاحال اہمیت کے حامل ہیں ان کی سمریاں دوبارہ تیار کرکے نگراں وزیر اعلیٰ کو ارسال کی جائیں ۔

جواب دیں

Back to top button