تازہ ترینخبریںپاکستان

ایک انچ زمین بھی ملک ریاض کو نہیں دی جائے گی

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) چیف سیکریٹری سندھ محمد فخر عالم نے سندھ ہائی کورٹ کو تحریری طور پر یقین دہانی کرادی ہے کہ کھیر تھر نیشنل پارک کی ایک انچ زمین بھی بحریہ ٹاؤن کو نہیں دی جائے گی اور یہ محفوظ قومی ورثہ ہے جس کا مکمل دفاع کیا جائے گا یہ بات چیف سیکریٹری فخر عالم نے سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی حلف نامہ میں کہی ہے رپورٹ میں چیف سیکریٹری نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا کہ انہوں نے 21 اگست کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا انہوں نے دستاویزات کی بنیاد پر 23 اگست کو حلف نامہ تیار کرکے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرایا سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، محکمہ بلدیات ، محکمہ ماحولیات ، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات ، محکمہ لینڈ یوٹیلائیزیشن بورڈ آف ریونیو ، سینیئر ڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی ، ڈائریکٹر کھیر تھر نیشنل پارک نے کیس کے بارے میں بریفنگ دی جس کے منٹس بھی عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں ایک جامع رپورٹ جس میں نوٹیفکیشن ، نقشے ، ریکارڈ ، باؤنڈریز کا نوٹیفکیشن اور تمام متعلقہ معلومات کمشنر حیدرآباد نے تیار کی وہ بھی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی ہے تمام متعلقہ اداروں نے 25 اگست کو بھی انہیں ( چیف سیکریٹری کو ) بریفنگ دی جس میں انہوں نے واضع ہدایات دیں کہ کھیر تھر نیشنل پارک کی باؤنڈریز سے چھیڑ خانی نہیں کی جائے گی اور اس میں کسی بھی قسم خلاف ورزی نہیں کی جائے گی 31 جنوری 1974ء کو محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے کھیر تھر نیشنل پارک کی باؤنڈریز کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا تھز اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی وہ بطور چیف سیکریٹری اپنا حلف نامہ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کراتے ہیں کہ کھیر تھر نیشنل پارک کی زمین کسی بلڈر کو نہیں دی جائے گی کھیر تھر نیشنل پارک کی باؤنڈریز کو مکمل تحفظ حاصل ہے ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی جو بھی حلف نامہ میں لکھا ہے وہ درست اور دستیاب ریکارڈ کے مطابق ہے جو متعلقہ سرکاری محکموں نے فراہم کیا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button