تازہ ترینخبریںپاکستان

آج کراچی کی تمام مارکیٹیں ، سپر اسٹورز اور شاپنگ پلازے بند ہیں

کراچی کے تاجر بجلی ، پیٹرول اور مہنگائی کے خلاف ڈٹ گے، شہر میں آج تمام مارکیٹیں ،سپر اسٹورز اور شاپنگ پلازے بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آل سٹی تاجر اتحاد حمادپوناوالا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشترکہ طور پر آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ، آج کراچی کی تمام مارکیٹیں ،سپر اسٹورز اور شاپنگ پلازے بند رہیں گے۔

تاجر رہنما رضوان عرفان نے کہا کہ تاجر آج پرامن ہڑتال کریں تاکہ حکومت کوپیغام جائے ہم پریشان ہیں جبکہ عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بجلی کےزائد بلوں کیخلاف آج اجناس کی ہول سیل مارکیٹ بند رہے گی۔

صدر الیکٹرونکس اینڈ موٹرسائیکل الائنس نے کہا کہ اگر ہڑتال سےنتیجہ نہ نکلا تو مزیدسخت فیصلے لیں گے، صدر الائنس آف مارکیٹ محمد عاطف حنیف کا کہنا تھا کہ آج کراچی کی ہول سیل میڈیسن مارکیٹ سمیت زینب مارکیٹ سمیت صدر کی تمام مارکیٹیں بھی بند رہیں گ

تاجر رہنما جاویدقریشی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی تمام سینٹری اور ٹائلز مارکیٹیں آج بند ہوں گی ، تاجر رہنماء جاوید شمس نے بھی کہا کہ ملیر ، لانڈھی اور کورنگی کی تمام مارکیٹیں آج بند رہیں گی۔

ہولسیل گروسرز,ایسوسی ایشن عبدالروف ابراہیم نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کیخلاف آج اجناس کی ہولسیل مارکیٹ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، بجلی کے بلوں میں بارہا اضافے نے عوام اور تاجر برادری کی کمر توڑ دی ہے۔

جواب دیں

Back to top button