تازہ ترینخبریںپاکستان

سائفر کیس: عمران خان کی اٹک جیل میں سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں کرنے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

بدھ کو پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کے اختیار سماعت کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج (بدھ) اٹک جیل میں ہونے والی پہلی سماعت کے بعد عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی گئی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں پٹیشنر کے خلاف سائفر کیس کی سکیورٹی خدشات کے باعث جیل میں سماعت کرنے سے متعلق وزارت قانون و انصاف کے 29 اگست کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار (سابق وزیر اعظم عمران خان) کے مطابق فیئر ٹرائل کا تقاضا ہے کہ سائفر کیس میں اوپن ٹرائل کیا جائے اور اگر پبلک سے کچھ باتیں چھپانا مقصود ہیں تو پھر جوڈیشل کمپلیکس میں ان کیمرا ٹرائل بھی کیا جا سکتا ہے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ ’انسداد ہشت گردی کی عدالت کے جج کو آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت سائفر کیس کے ٹرائل کے لیے خصوصی عدالت کا جج مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی کاالعدم قرار دیا جائے۔‘

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت قانون، وزات داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد، سنٹرل جیل اڈیالہ اور ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے سپرنٹنڈنٹس کو فریق بنایا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button