تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

بیٹی کی شادی پر1 ارب 25 کروڑ کی سلامیاں لینے والا بیوروکریٹ کون؟

پڑھنے والوں کو یاد ہوگا کہ حال ہی میں اس وقت کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں دھواں دھار تقریر کرتے ہوئے یہ بتایا تھا کہ اس ملک کو تو اصل میں بیوروکریٹ کھا گئے ہیں۔ اور ایک ایسے بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی کا حوالہ دیا تھا جس پرسوا ایک ارب روپے کی سلامی پڑی تھی۔ پوری قوم کے ذہن میں یہ سوال اٹھتا رہا کہ آیا وہ شخص، وہ بیوروکریٹ کون تھا۔ ملک کے سینئر صحافی جاوید چوہدری نے اب اس صحافی کا نام قوم کے سامنے لے آئے ہیں۔

اپنے کالم میں وہ لکھتے ہیں کہ عثمان بزدار کے دور میں پنجاب میں جن لوگوں کی حکمرانی تھی ان میں سے ایک ‘ بشریٰ بی بی‘ یہ پنجاب چلا رہی تھیں‘ ان کے بچے اور سابق فیملی بھی اس کھیل میں شامل تھی‘دوسرا کردار فرح گوگی تھی‘ یہ بشریٰ بی بی کی دوست اور دست راست تھی‘ آپ ان کے اختیارات کا اندازہ بھی نہیں کر سکتے‘ تیسرا کردار طاہر خورشید تھا‘ یہ سیکریٹری ٹو سی ایم تھا‘ آپ اس کے اختیارات کا اندازہ اس چیز سے لگا لیجیے پی ٹی آئی نے اس زمانے میں صرف ایک ضمنی الیکشن جیتا اور وہ طاہر خورشید کے داماد احسن سلیم بریار کا الیکشن تھا‘ یہ خاصا متنازع ہوا۔
طاہر خورشید نے اپنی صاحب زادی کی شادی پر ایک ارب 25 کروڑ روپے کی سلامیاں اور گاڑیاں وصول کیں اور بقول چوہدری پرویز الٰہی میں نے زندگی میں اتنی مہنگی شادی اور اتنی سلامیاں نہیں دیکھی۔ ‘طاہر خورشید اس وقت لندن میں ہیں اور یہ بھی اعظم خان کی طرح وعدہ معاف بننے کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ طاہر خورشید پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز میں سی ایس ایس کر کے شامل ہوئے اور اس وقت وہ 21ویں گریڈ میں تعینات ہیں۔

جواب دیں

Back to top button