تازہ ترینخبریںپاکستان

محکمہ زراعت نے زمینوں سے قبضے چھڑانے کیلئے پولیس سے مدد مانگ لی

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) نیب نے سندھ سیڈ کارپوریشن میں بہتری لانے اور سندھ کے 4 اضلاع کے 7 سیڈ فارموں میں سندھ سیڈ کارپوریشن کی زمینوں پر قبضے ختم کرانے کی محکمہ زراعت کو ہدایت کردی ہے جس کے بعد محکمہ زراعت نے قبضے چھڑانے کے لئے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس سے مدد مانگ لی ہے یہ بات محکمہ زراعت کی احتیاطی تدابیر سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں کہی گئی جس کے منٹس جاری کردیئے گئے ہیں اجلاس مین بتایا گیا کہ نیب سکھر نے اپنے مراسلوں میں محکمہ زراعت کے ذیلی ادارے سندھ سیڈ کارپوریشن کے کام میں بہتری لانے کی ہدایت کی ہے نیب سکھر کے ساتھ محکمہ زراعت کے افسران کا اجلاس ہوچکا ہے نیب سکھر کی آگاہی اور احتیاطی تدابیر ونگ کی جانب سے محکمہ زراعت کو مراسلہ بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ سیڈ کارپوریشن کی 4 اضلاع کے 7 سیڈ فارموں میں زمینوں پر قبضے ختم کرائے جائیں اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سے درخواست کی گئی کہ وہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیں کہ وہ سندھ سیڈ کارپوریشن کی زمینوں سے قبضے ختم کرائیں آئی جی سندھ پولیس سے درخواست کی گئی کہ وہ قبضوں کے خاتمہ کے لئے سندھ سیڈ کارپوریشن سے تعاون کرنے کی ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کریں اجلاس میں بورڈ آف ریونیو سے گذارش کی گئی کہ وہ سندھ سیڈ کارپوریشن کی زمینوں کا سروے کرکے ان کی حدود متعین کریں اجلاس میں محکمہ آبپاشی سے درخواست کی گئی کہ وہ سندھ سیڈ کارپوریشن کو پانی فراہم کرنے کے لئے احکامات جاری کرے اجلاس میں آئی جی سندھ پولیس سے درخواست کی گئی کہ سندھ سیڈ کارپوریشن کے دفاتر کے سامنے پولیس چوکیاں قائم کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ ان زمینوں پر آئندہ کوئی قبضہ نہ کرسکے اجلاس میں سندھ سیڈ کارپوریشن میں چوریوں کے واقعات کو روکنے کے لئے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس سے مدد کی درخواست کی گئی اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ کے 7 اضلاع میں سندھ سیڈ کارپوریشن کے دفاتر ہیں ان میں بیسک سیڈ فارم پائی سکرنڈ ضلع نوابشاہ ، بیسک سیڈ فارم کوٹڈیجی ضلع خیرپور ، بیسک سیڈ فارم سیٹھارجہ ضلع خیرپور ، بیسک سیڈ فارم لانڈرا ضلع شکارپور ، بیسک سیڈ فارم لکھی ضلع شکارپور ، بیسک سیڈ فارم گھوٹکی اور بیسک سیڈ فارم رُک ضلع گھوٹکی شامل ہیں ۔

جواب دیں

Back to top button