
سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیاض چوہان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار پنجاب کو تو لے ڈوبا لیکن ایک بات ہے کہ وہ ایک سائیں بندہ تھا۔
فیاض چوہان جو کہ ایک مزاحیہ شو میں شریک تھے نے میزبان کے سوال پر کہا کہ میرا سائیں سے مراد ہے کہ سادہ آدمی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار ایک ٹی وی انٹرویو کے لئے جب عثمان بزدار کو کالر مائک اور آئی ایف بی لگائی گئی تو وہ پوچھنے لگے کہ یہ آواز ادھر سے جاتی ہے اور ادھر سے آتی ہے یا کیسے ہوتا ہے؟ انہوں نے اشارہ کیا کہ مائک سے آواز جاتی ہے تو کان والی مشین سے واپس آتی ہے یا پھر کان والی مشین سے جاتی ہے اور پھر واپس آتی ہے؟
وہ کہتے ہیں کہ اس پر وہاں موجود ہر شخص ہنس پڑا۔ یاد رہے کہ سینئر صحافی فہد حسین سید نے بھی ایک بار دعوی کیا تھا کہ عثمان بزدار نے اپنے سٹاف سے پوچھا تھا کہ کرونا کاٹتا کیسے ہے؟







