
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سندھ یونیورسٹی ٹاؤن شپ کی زمین سے غیر قانونی طور پر کھاتیداروں کو پانی دیئے جانے پر وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی نے محکمہ آبپاشی سے احتجاج کیا ہے وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے سیکریٹری محکمہ آبپاشی کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے علم میں یہ بات لائی جارہی ہے کہ اس سے قبل بھی انہیں ایک خط لکھا گیا تھا اب ایک مرتبہ پھر ان سے درخواست ہے کہ وہ اس بات پر توجہ دیں حکومت کی منظوری کے بغیر دیہہ کناپور اور دیہہ ریلو تعلقہ کوٹڑی سندھ یونیورسٹی ٹاؤن شپ اسکیم کی زمین غیر قانونی طور پر کھاتیداروں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے خط میں وائس چانسلر نے ایک مرتبہ پھر سیکریٹری محکمہ آبپاشی کو گذارش کی گئی ہے کہ وہ اس معاملہ پر مداخلت کریں اور غیرقانونی پیچز سے غیرقانونی کھاتیداروں کو پانی فراہم کیا جائے کیونکہ یہ پانی سندھ یونیورسٹی ٹاؤن شپ اسکیم کی زمین ہے اور اس زمین سے غیر قانونی طور پر کھاتیداروں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے اس خط کی ایک کاپی سیکریٹری محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور چیف انجنیئر کوٹڑی بیراج کو بھی ارسال کی گئی ہیں اس خط پر سیکریٹری محکمہ آبپاشی نے ماتحت افسران سے رپورٹ طلب کرلی ہے تاکہ وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے ۔





