تازہ ترینخبریںپاکستان

توشہ خانہ کیس، آج ہی فیصلہ سنایا جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے یہ استدعا کی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنانے سے پہلے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا جائے۔ خیال رہے کہ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے یہ ریمارکس دیے تھے کہ آج عمران خان کی سزا معطلی سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ سنائیں گے۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ’ضابطہ فوجداری میں سزا معطلی کی درخواست میں شکایت کنندہ کو فریق بنانے کا ذکر نہیں۔‘

الیکشن کمیشن کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ ’عدالت درخواست میں ریاست کو نوٹس جاری کرے اور ریاست کو نوٹس جاری کیے اور مؤقف سنے بغیر سماعت آگے نہ بڑھائی جائے۔

وکیل نے مزید کہا کہ ’میں ابھی ان کی سزا معطلی کی درخواست کی مخالفت کر ہی نہیں رہا ہوں، میں ابھی یہ کہہ رہا ہوں کہ اس طرف جانے سے پہلے پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس کیا جانا لازم ہے۔

امجد پرویز نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ مقدمہ اس شخص کے خلاف ہے جو ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز رہا اور یہ معاملہ بدعنوانی اور کرپٹ پریکٹسز کا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ یہ کوئی ’ہارڈ اینڈ فاسٹ رول‘ یعنی سکہ بند اصول نہیں ہے کہ پانچ سال سے کم سزا ہو تو اس کو معطل کردیا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ’نیب کیسز میں شکایت کنندہ کو کبھی پارٹی نہیں بنایا جاتا۔ نیب کے قانون میں پراسیکیوٹر کی تعریف کی گئی ہے۔‘ امجد پرویز نے کہا کہ ’نیب کیس میں سٹیٹ آتی ہی نہیں ہے، نیب پراسیکیوٹر کو سنا جاتا ہے۔

امجد پرویز نے کہا کہ فوجداری کیس میں سٹیٹ کو نوٹس ہونا ضروری ہے۔ قانون میں شکائت کنندہ کا لفظ ہی نہیں ہے، سٹیٹ کا ذکر ہے

جواب دیں

Back to top button