تازہ ترینخبریںپاکستان

سٹیٹ بنک کا ایک شناختی کارڈ پر دو تین اکاؤنٹس کھولنے والے بنکوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سندھ میں پنشن فنڈز میں کروڑوں روپے کی مالی بیقاعدگی کے بعد محکمہ خزانہ نے تین رخی اقدامات کئے ہیں ایک طرف اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ ان تمام کمرشل بنکوں کے خلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے ایک شناختی کارڈ پر دو تین اکاؤنٹس کھول کر ان کے ذریعہ بھاری رقومات نکالی گئی ہیں دوسری طرف آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے کہا گیا ہے کہ 2010ء سے 2020ء تک سندھ بھر کے تمام اضلاع کی فرانزک آڈٹ کی جائے تیسری جانب صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں تاکہ حقیقی پنشنرز کو ادائیگی یقینی بنائی جاسکے محکمہ خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پنشن فنڈز میں کروڑوں روپے کی بیقاعدگی کے بعد نیب نے محکمہ خزانہ کو تجاویز دی ہیں کہ پنشن فنڈز کو شفاف اور بیقاعدگیوں سے پاک رکھا جائے اور ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے آئندہ کوئی بھی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر پنشن فنڈز میں بیقاعدگی نہ کرسکے جس کے بعد محکمہ خزانہ نے تین رخی اقدامات کئے ہیں اسٹیٹ بنک نے محکمہ خزانہ کو بتایا ہے کہ کمرشل بنکوں کی جانب سے ایک شناختی کارڈ پر دو تین اکاؤنٹ کھولنے اور ان اکاؤنٹس سے بھاری رقومات نکالنے کا معاملہ نیب کے حوالے کیا جائے تاکہ نیب ایسی کمرشل بنکوں کے ملازمین کے خلاف کارروائی کرسکے آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے 2010ء سے 2020ء تک پنشن فنڈز کی فرانزک آڈٹ شروع کردی ہے جبکہ سندھ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں جس کی مانیٹرنگ محکمہ خزانہ کررہا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button