
زلمی فاونڈیشن , زلمی فاونڈیشن کی جانب سے ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپین حمزہ خان کو دس لاکھ روپے انعام کا چیک پیش کردیا گیا
زلمی فاونڈیشن اور پشاور زلمی کی جانب سے ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپین حمزہ خان کی حوصلہ افزائی , زلمی فاونڈیشن کی جانب سے حمزہ خان کو دس لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا گیا
زلمی فاونڈیشن اور پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے حمزہ خان کے لیے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا
حمزہ خان نے سینتیس سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونئیر اسکواش کا ٹائٹل جتوایا تھا
زلمی فاونڈیشن ماضی میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم، ارشد ندیم، اسپیشل ایتھلیٹس کو بھی انعامات اور حوصلہ افزائی کرچکی یے
زلمی فاونڈیشن اور پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ حمزہ خان کی کامیابی پر فخر ہے، زلمی فاونڈیشن مستقبل میں بھی قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی







