
ملک اس وقت عملی طور پر نگرانی کے دور سے گزر رہا ہے اور اگلے الیکشن کب ہوں گے اس بارے میں جتنے منہ ہیں اتنی ہی باتیں ہیں۔ الیکشن کے حوالے سے یہ بھی اہم ہے کہ تحریک انصاف خود کو عوام میں مقبول ترین پارٹی کہتی ہے مگر وہ منظر عام سے ہی غائب ہو چکی ہے جبکہ عوام پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی سے نالاں ہیں مگر اسٹیبلشمنٹ کے طفیل وہ سیاسی منظر نامے پر چھائے ہوئے ہیں۔ انہی مباحثوں کے اندر یہ سوال بھی جواب طلب ہے کہ آیا اگلے الیکشن جب ہوں گے تو پھر حکومت کس کی بنے گی؟ اور اسی کا جواب دیا ہے راولپنڈی کے باخبر حلقے کے سیاستدان فیاض چوہان نے۔ انہوں نے ایک شو میں بات کرتے ہوءے کہا ہے کہ اگلے الیکشن جب بھی ہوں گے پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کی حکومت ہوگی اور ایک اور جماعت ساتھ ہوگی جس کا نام لینے سے انہوں نے گریز کیا تاہم قومی امکان ہے کہ یہ پیپلز پارَٹی ہوگی۔ جب کہ انہوں نے مرکز کے حوالے سے کہا کہ وہاں اسٹیبلشمنٹ کو شہباز شریف درکار ہے اس سے اچھی چوائس ان کے ہاں نہیں ہے۔





