تازہ ترینخبریںپاکستان

محسن نقوی تمام صوبائی وزراء کے ہمراہ جڑانوالہ پہنچ گئے

حکومت کا مسیحی برادری سے بھرپور اظہار یکجہتی

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی تمام صوبائی وزراء کے ہمراہ مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے جڑانوالہ کے علاقے عیسی نگر پہنچ گئے

وزیر اعلی محسن نقوی اور صوبائی وزراء ایک ہی کوچ میں بیٹھ کر چرچ پہنچے

وزیر اعلی محسن نقوی کی اے ای سی چرچ آمد ۔ مسیحی برادری کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی

پاکستان کی سالمیت۔ استحکام۔ ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی

ملک و قوم کے اتحاد و یکجہتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہرپاکستانی کا ہے، مسلم،مسیحی،سکھ،ہندو سب ایک ہیں۔ ہر مظلوم کے ساتھ ہیں،ظالم کو کیفر کردارتک پہنچائیں گے۔

اے ای سی چرچ کا گراؤنڈ فلور کی تعمیر و مرمت مکمل۔ تزئین و آرائش کے بعد عبادت کے لئے کھول دیا گیا

وزیر اعلی محسن نقوی کی چرچ کے باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وز راء. سینٹر کامران مائیکل۔ خلیل ظاہر سندھو۔ بشپ آزاد مارشل۔ چرچ کے پادری سیلم عارف۔مسیحی برادری کے سرکردہ شخصیات چیف سیکرٹری۔ انسپکٹر جنرل پولیس۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ۔ ،سیکرٹریز۔ کمشنر فیصل آباد۔آر پی او ۔ سی پی او ڈپٹی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھے

جواب دیں

Back to top button