تازہ ترینخبریںپاکستان

مراد علی شاہ نے جاتے جاتے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کو 7 بنیادی تنخواہیں انعام دے دیں

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حلوائی کی دکان میں دادا جی کی فاتحہ کے مصداق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرکاری خزانہ سے سخاوت کی نئی مثال قائم کردی ہے مراد علی شاہ نے جاتے جاتے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کو 7 بنیادی تنخواہیں بطور انعام دے دیں محکمہ خزانہ نے 20 کروڑ 91 لاکھ 91 ہزار روپے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کے لئے اعزازیہ کے طور پر جاری کردی ہے محکمہ خزانہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کو جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ 20 کروڑ 91 لاکھ 91 ہزار روپے کی رقم میں سے 6 کروڑ 86 لاکھ 36 ہزار روپے موجودہ بجٹ کی ہے اور 14 کروڑ 5 لاکھ 55 ہزار روپے ایک مد سے دوسری مد میں منتقل کئے گئے ہیں جو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کے خصوصی الاؤنس کے لئے مختص کئے گئے ہیں مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اس خصوصی الاؤنس کی آڈٹ کاپی وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری دستخط کرکے محکمہ خزانہ کو ارسال کردیں تاکہ اس کاپی کو اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو ارسال کیا جاسکے مراد علی شاہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کے 7 بنیادی تنخواہیں بطور انعام پر بیوروکریسی حیران ہوگئی ہے کیونکہ بجٹ کے وقت بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کو چار بنیادی تنخواہیں دی جاتی ہیں تو اب کس بنیاد پر 7 بنیادی تنخواہیں بطور انعام دی گئی ہیں ۔

جواب دیں

Back to top button