تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

علی سیٹھی نے لڑکے سے شادی کی یا نہیں؟ بات صاف ہوگئی

پاکستان کے نامور گلوکار علی سیٹھی نے شادی کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے شادی نہیں کی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی تھیں کہ گلوکار نے اپنے دوست سے ’گے میرج‘ کی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

39 سالہ علی سیٹھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں لکھا کہ انہوں نے شادی نہیں کی ہے اور انہیں یہ علم بھی نہیں ہے کہ یہ افواہیں کس نے پھیلائی ہیں۔گلوکار نے مزاحیہ انداز میں مزید لکھا کہ شاید اس طرح لوگ میرے نئے گانے کی تشہیر میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو کے ’پسوڑی‘ گانے سے علی سیٹھی کو عالمگیر شہرت ملی اور دنیا بھر کے مختلف میوزک پلیٹ فارموں پر وہ پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button