تازہ ترینخبریںسیاسیات

عمران خان کو جوتا پڑنے پر سلیم صافی کا اظہار تشکر

پاکستان کے مشہور ٹی وی چینل جیو کے معروف اینکر پرسن سیلم صافی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹیوٹ کو ری ٹیوٹ کیا ۔

ویڈیو ٹویٹ سیف اعوان نامی شخص نے شئیر کی تھی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کی عدالت کی پیشی پر نامعلوم مقام سے نامعلوم شخص نے عمران خان پر کوئی چیز پھینکی ۔

سوشل میڈیا صارفین اس چیز کو لے کر بحث کے دریا میں گم ہیں ۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ چیز جوتا ہے تو دوسری طرف کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ چیز پانی کی بوتل ہے ۔

مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہوا تھا ( عمران خان کو کسی نے جوتا مار دیا )

سیلم صافی نے عمران خان کو جوتا پڑنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا اللّٰہ اکبر ، اللّٰہ اکبر ، سبحان اللّٰہ وبحمدہ۔

جواب دیں

Back to top button