تازہ ترینخبریںسپورٹس

ورلڈ ٹائیٹل جیتنے پر حمزہ خان کو مبارکباد

لاہورٟ (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے فیڈریشن کے صدرسید اظہر علی شاہ، سیکرٹری جنرل معظم خان کلیر نے ورلڈ ٹائیٹل جیتنے پر حمزہ خان کو مبارکباد دی ہے اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ تین دہائیوں بعد سکواش جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ میں ایک تاریخی کامیابی حاصل کی گئی ہے جس پر پوری قوم کو ناز ہے ۔ حمزہ خان کی نہایت قابلیت اور شاندار کارنامے نے پاکستان کے خوابوں کو پورا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کامیابی کے لئے پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر، ائر چیف مارشل ظہیر الدین بابر بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوں نے اس حوالے حمزہ مکمل سپورٹ دی ۔ فیڈریشن حکومت اور نجی سیکٹر سے درخواست کرتی ہے کہ حمزہ خان جیسے ٹیلنڈ نوجوان کی حوصلہ افزائی ا کی جائے تاکہ وہ مستقبل میں آنے والے ایونٹس میں پاکستان کےلئے اور بڑی کامیابیاں حاصل کریں ۔

جواب دیں

Back to top button