تازہ ترینخبریںسپورٹس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی نئی رینکنگ جاری کردی

لاہورٟ (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ رینکنگ میں قومی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے پاکستانی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قابض ہے، اسکی 100 فیصد وننگ ریٹ ہیں جبکہ بھارت 66.67 فیصد کے ہمراہ دوسرے، آسٹریلیا 54.17 کیساتھ تیسرے، انگلینڈ 29.17 فیصد کے ہمراہ چوتھے جبکہ 16.67 فیصد کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قابض ہے۔

جواب دیں

Back to top button