
چیرمین پی ٹی آئی پر عدالت میں پانی کی بوتل پھینک دی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کیسز کی سماعت کےلیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد پہنچے۔ ان کی آمد پر شدید دھکم پیل ہوئی اور پی ٹی آئی کے حامی وکلاء نے نعرے بازی کی۔
پیشی کے دوران سیکورٹی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے. چیرمین پی ٹی آئی پر عدالت میں جاتے ہوئے کسی نے پانی کی بوتل پھینک دی تاہم وہ پانی کی بوتل لگنے سے بچ گئے
چیرمین پی ٹی آئی اپنی گاڑی سے اتر کر جج ہمایوں دلاور کی عدالت جارہے تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا۔ عدالت میں جاتے ہوئے نامعلوم شخص نے چیرمین پی ٹی آئی پر پانی کی بوتل پھینکی۔
اس واقعے کے بعد جج ہمایوں دلاور کی عدالت کے باہر صحافیوں کو بھی اندر جانے سے روک دیا گیا
چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد کہچری میں پیش کے دوران سیکورٹی کے ناقص انتظامات- کسی نے ان پر پانی کی بوتل پھینک دی ،تاہم وہ بوتل چیرمین پی ٹی آئی کو نہ لگ سکی، چیرمین پی ٹی آئی اپنی گاڑی سے نکل کر جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں پیش ہو رہے تھے۔ pic.twitter.com/bSmLDhzRwy
— PTI (@PTIofficial) July 24, 2023







