تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت سندھ کا فلڈ ریسپانس ایمرجنسی ہاؤسنگ پروجیکٹ کی کارکردگی پر عدم اعتماد

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سیلاب اور بارشوں کے بعد تباہ حال گھروں کی تعمیر کے لئے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے ورلڈ بنک کی فنڈنگ سے جاری منصوبہ فلڈ ریسپانس ایمرجنسی ہاؤسنگ پروجیکٹ کی کارکردگی رپورٹ پر عدم اعتماد ظاہر کردیا ہے اس منصوبہ پر 24 ارب 90 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے جس میں سے 6 ارب 22 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے اب باقی 8 ارب 67 کروڑ 50 لاکھ روپے رواں مالی سال میں جاری کرنے ہیں محکمہ خزانہ کی جانب سے سیکریٹری محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کی مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوشن سیل نے اس منصوبے کی کارکردگی رپورٹ پر عدم اعتماد ظاہر کردیا ہے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جب تک محکمہ جاتی انتظامی منظوری نہیں دی جاتی تب تک کسی بھی ترقیاتی منصوبہ پر رقم خرچ نہیں کی جاسکتی اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس منصوبہ پر رقم خرچ نہ کی جائے کیونکہ محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوشن سیل نے اس منصوبہ کی کارکردگی پر عدم اعتماد ظاہر کیا ہے اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ رواں مالی سال 2023-24ء کے دوران اس منصوبہ پر جاری فنڈز سے زیادہ خرچ نہ کئے جائیں اگر زیادہ فنڈ خرچ کئے تو وہ ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں گے اور اگر کوئی واجبات ہوئے تو اس کے ذمہ دار بھی زیادہ خرچ کرنے والے ہوں گے اس منصوبہ پر جو فنڈز خرچ ہوں گے وہ مقررہ وقت پر جاری کئے گئے فنڈز کے مطابق خرچ ہوں گے تو وہ قابل قبول ہوں گے اگر منظور شدہ رقم سے زیادہ فنڈز خرچ ہوں گے تو وہ قابل قبول نہیں ہوں گے اخراجات کو پی سی ون کے مطابق منظور شدہ رقم کے مطابق سختی سے خرچ کیا جائے گا منظورشدہ رقم سے زیادہ رقم خرچ نہیں کی جائے گی انتظامی محکمہ جاری شدہ رقم میں سے ایک فیصد ٹی پی ایم چارجز کے طور پر کٹوتی کرلے یہ منصوبہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی زیر نگرانی مکمل ہوگا ۔

جواب دیں

Back to top button