تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت سندھ کا ضلع ٹیکس کی مد میں 86 ارب 31 کروڑ روپے دیئے جانے کا انکشاف

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ کی جانب سے ختم ہونے والے مالی سال 2022-23ء میں 30 اضلاع ، کے ڈی اے ، سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ اور سندھ سالڈ ویسٹ مئنجمنٹ کو آکٹرائے ضلع ٹیکس کی مد میں 86 ارب 31 کروڑ 52 لاکھ 56 ہزار روپے دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے کراچی کی 7 ڈی ایم سیز ، کے ڈی اے اور سندھ سالڈ ویسٹ مئنجمنٹ کو 37 ارب 59 کروڑ 98 لاکھ روپے جبکہ باقی 23 اضلاع کو 48 ارب 71 کروڑ 54 لاکھ 56 ہزار روپے دیئے گئے محکمہ خزانہ کے دستاویزات کے مطابق ضلع بدین کو 2 ارب 5 کروڑ 97 لاکھ 51 ہزار روپے ، ضلع دادو کو 2 ارب 8 کروڑ 49 لاکھ 40 ہزار روپے ، ضلع گھوٹکی کو 2 ارب 21 کروڑ 61 لاکھ 39 ہزار روپے ، ضلع حیدرآباد کو 3 ارب 37 کروڑ 99 لاکھ 7 ہزار روپے ، ضلع جامشورو کو ایک ارب 46 کروڑ 12 لاکھ 54 ہزار روپے ، ضلع جیکب آباد کو ایک ارب 50 کروڑ 32 لاکھ 64 ہزار روپے ، ضلع کشمور کو ایک ارب 24 کروڑ 22 لاکھ 56 ہزار روپے ، کراچی کی ساتوں ڈیم ایم سیز کو 33 ارب 18 کروڑ 88 لاکھ 22 ہزار روپے ، ضلع خیرپور کو 3 ارب 73 کروڑ 37 لاکھ 9 ہزار روپے ، ضلع لاڑکانہ کو 2 ارب 64 کروڑ 89 لاکھ 70 ہزار روپے ، ضلع مٹیاری کو ایک ارب 4 کروڑ 96 لاکھ 60 ہزار روپے ، ضلع میرپورخاص کو 2 ارب 27 کروڑ 81 لاکھ 57 ہزار روپے ، ضلع نوشہروفیروز کو 2 ارب 35 کروڑ 57 لاکھ 42 ہزار روپے ، ضلع شہید بینظیر آباد کو 2 ارب 33 کروڑ 56 لاکھ 51 ہزار روپے ، ضلع قمبر شہدادکوٹ کو ایک ارب 91 کروڑ 70 لاکھ 10 ہزار روپے ، ضلع سانگھڑ کو 2 ارب 84 کروڑ 31 لاکھ 98 ہزار روپے ، ضلع شکارپور کو ایک ارب 70 کروڑ 77 لاکھ 14 ہزار روپے ، ضلع سکھر کو 3 ارب 60 کروڑ 90 لاکھ 32 ہزار روپے ، ضلع ٹنڈوالہیار کو 98 کروڑ 10 لاکھ 85 ہزار روپے ، ضلع ٹنڈومحمدخان کو ایک ارب 9 کروڑ 15 لاکھ 59 ہزار روپے ، ضلع تھرپارکر کو 2 ارب 41 کروڑ 48 لاکھ 6 ہزار روپے ، ضلع ٹھٹھہ کو ایک ارب 11 کروڑ 93 لاکھ 73 ہزار روپے ، ضلع عمرکوٹ کو 2 ارب 20 کروڑ 9 لاکھ 11 ہزار روپے ، ضلع سجاول کو ایک ارب 27 کروڑ 80 لاکھ 80 ہزار روپے ، کے ڈی اے کو 3 ارب 51 کروڑ 31 لاکھ 20 ہزار روپے ، سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کو 84 کروڑ 32 لاکھ 88 ہزار روپے اور سندھ سالډ ویسٹ مئنجمنٹ بورڈ کو 89 کروڑ 78 لاکھ 58 ہزار روپے شامل ہیں

جواب دیں

Back to top button