تازہ ترینخبریںپاکستان

یونیورسٹی آف لاہور اور کالج ڈی پیرس کے درمیان تعلیمی پروگرامز کے لئے شراکت داری کا معاہدہ طے

پاکستان میں پرائویٹ سیکٹر کی سب سے بڑی جامعہ یونیورسٹی آف لاہور اور فرانس کے معتبر ترین ادارے کالج ڈی پیرس کے درمیان تعلیمی و ادارہ جاتی شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اب یونیورسٹی آف لاہور اور کالج ڈی پیرس، فرانس، باضابطہ شراکت دار ہیں۔ کالج ڈی پیرس اور لاہور یونیورسٹی نے 19 جولائی 2023 کو یونیورسٹی کے میڈیا سکول، سکول آف کریئٹو آرٹس میں مختلف ڈگریاں شروع کرنے کے لیے شراکت قائم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے – معاہدے پر یونیورسٹی آف لاہور کی جانب سے سربراہ سکول آف کریٹو آرٹس سید عاطف امجد علی نے دستخط کئے۔ یاد رہے کہ معاہدے کے مطابق اب یونیورسٹی آف لاہور کالج ڈی پیرس، فرانس کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مکمل نیٹ ورک کے لیے پاکستان کے پنجاب ریجن کے لیے واحدخصوصی پارٹنر ہے۔ معادہے کے تحت چھے ڈگریوں کا آغاز کیا جائے گا جن میں بیچلر آف فیشن اور اسٹائلنگ، بیچلر آف ٹیکسٹائل ڈیزائن، بیچلر آف لگژری مارکیٹنگ، بیچلر آف داخلہ ڈیزائن، بیچلر آف آبجیکٹ ڈیزائن اور لگژری برانڈ مینجمنٹ میں ماسٹرز ڈگری شامل ہے۔ اس پیش رفت کو چیئرمین بورڈ آف گورنرز اویس روف نے سراہا اور اسے سکول آف کرِیٹو آرٹس اور یہاں زیر تعلیم طلبا اور فیکلٹی کے لئے ایک زبردست پیش رفت قرار دیا۔

جواب دیں

Back to top button