تازہ ترینجرم کہانیخبریں

بھائی نے تین بہنوں کو ذبح کرکے لاشیں خالی پلاٹ میں پھینک دیں

پولیس کے مطابق یہ واقعہ مظفر گڑھ کی تھرمل کالونی میں پیش آیا جہاں گزشتہ روز تین لڑکیوں کی لاشیں ملیں جو تینوں بہنیں تھیں۔

ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ تینوں لڑکیوں کی لاشیں محلے کے ایک خالی پلاٹ سے ملیں، تینوں بہنیں ایک رات پہلے لاپتا ہوئی تھیں. ڈسٹرکٹ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ملزم کےہاتھ پر زخم دیکھ کر قتل کا شبہ ہوا،ملزم بہنوں کو بہانے سے قریبی کوارٹر لے کرگیا اور چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بہنوں کی گمشدگی کی اطلاع بھی خود پولیس کو دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بچیوں کی عمریں 7 سے 11سال کے درمیان ہیں

جواب دیں

Back to top button