کاجول کے شوہر غیرت کر: پاکستانی اداکار کے ساتھ بوس و کنار کے سین،کاجول کے فینز آگ بگولہ

بالی وڈ کی سٹار اداکارہ کاجول کی جانب سے اپنے 29 سال کے شوبز کیریئر میں پہلی بار آن اسکرین بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروانے پر شائقین نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انکے شوہراجے دیوگن کی غیرت کو للکارا ہے۔ یہ بھی اہم ہے کہ کاجول نے اسکرین پر اگرچہ متعدد بار رومانوی ہیروئن کے کردار ادا کیے لیکن کبھی انہوں نے کوئی بولڈ سین اور خصوصی طور پر بوس و کنار کا کوئی منظر شوٹ نہیں کروایا تھا۔ لیکن اب اس عمر میں انہوں نے اپنی پہلی ویب سیریز میں کیریئر کے 29 سال بعد پہلی بار بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروائے ہیں، جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ مزیدار بات یہ ہے کہ یہ ویب سیریز انکے شوہر اجے دیوگن نے پروڈیوس کی ہے اور کاجول کے بوس و کنار کے سین پاکستانی، برطانوی نژاد اداکار علی خان کے ساتھ ہیں جس کے بعد کاجول کے فیز آگ بگولہ ہیں۔ ویب سیریز میں کاجول اور پاکستانی نژاد اداکار علی خان نے بچپن میں محبت ہوجانے والے اداکاروں کا کردار ادا کیا تھا جو بعد میں ایک دوسرے سے بچھڑ جاتے ہیں اور پھر دونوں کی الگ الگ شادیاں ہوجاتی ہیں لیکن کئی سال بعد ملنے پر ان کی محبت جاگ اٹھتی ہے، جس پر دونوں اداکار ایک دوسرے کو بوس و کنار کرتے ہیں۔
کاجول کے بوس و کنار کے مناظر کی ویڈیو کلپس وائرل ہونے کے بعد ان پر تنقید کی گئی اور لوگوں نے حیرانی کا اظہار کرنے سمیت ان کے شوہر اجے دیوگن کی غیرت کو بھی للکارا۔
زیادہ تر صارفین کا کہنا تھا کہ کاجول ایک بہترین اور کامیاب اداکارہ ہیں، انہوں نے آج تک بوس و کنار کے مناظر شوٹ نہیں کیے تو اب انہوں نے ایسا کیوں کیاَ؟







