تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

سعودی بزرگ نے ڈرائیور عورت کی سر راہ تعریف کر ڈالی ، آخر کیوں ؟

 

سعودی عرب میں ایک وڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہے جس میں بزرگ شہری ایک خاتون ڈرائیور کی تعریف کررہے ہیں۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہراہ سے گزرتے ہوئے ایک معمر شہری نے جب سعودی خاتون کو گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا تو جذباتی ہوگئے۔

انہوں نے خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ تمہارا گاڑی چلانا کسی غیرملکی پر منحصر ہونے سے زیادہ بہتر اور محفوظ ہے۔
’اجنبی کا کیا بھروسہ، تمہیں اس کے بارے میں کچھ پتہ نہیں۔ یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ کیسے اخلاق کا مالک ہے؟‘۔
جس پر خاتون ڈرائیور نے کہا’ آپ کی سوچ بالکل درست ہے۔ اجنبی ڈرائیور گاڑی کو نقصان بھی پہنچا دیتے ہیں‘۔
وڈیو میں معمر شہری نے خاتون ڈرائیور کو یہ بھی مشورہ دیا کہ ’تم اپنی بیٹیوں کو بھی ڈرائیونگ سکھاؤ‘۔
سعودی خاتون نے اس پراثبات کا اظہار کیا۔
معمر شہری کا کہنا تھا کہ ’مملکت میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے پر ہماری قیادت قابل تعریف ہے‘۔

جواب دیں

Back to top button