تازہ ترینخبریںدنیا

ہم جنس پرست مسلمان ٹیچر اور ہندو طالبہ کی ویڈیو پر ہنگامہ

بھارتی ریاست راجستھان میں ایک سکول کی خاتون مسلمان ٹیچر اور بارہویں جماعت کی 17 سالہ ہندو طالبہ کو ہندو تنظیموں کی جانب سے ’لو جہاد‘ کے الزامات سامنے آنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بیکانیر کے شری ڈونگرپور قصبے سے تعلق رکھنے والی مسلم استانی اور طالبہ نے پیر کے روز ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کیا تھا کہ وہ دونوں ہم جنس پرست ہیں اور ایک دوسرے سے شدید محبت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہوہ اس ڈر سے گھر سے بھاگ آئی ہیں کہ ان کے گھر والے ان کی شادی کسی اور سے کرنے والے تھے۔

ہندو طالبہ کے والدین نے 20 سالہ مسلمان ٹیچر اور ان کے دو بھائیوں کے خلاف شکایت درج کرائی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ان کی بیٹی کو اغوا کیا گیا اور اس کی برین واشنگ کی گئی۔ طالبہ کے گھر والوں نے مقامی پولیس سٹیشن میں جا کرہنگامہ بھی کیا۔

بیکانیر میں بی جے پی کی حمایت یافتہ ہندو تنظیموں نے بھی احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ یہ ’لو جہاد‘ یعنی پیار کی آڑ میں ’ایک ہندو لڑکی کو مسلمان بنانے کی سازش ہے۔

جواب دیں

Back to top button