
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ہو یا پاکستان مسلم لیگ ن، یہ خاندان ہیں، انکی شہزادیاں اور شہزادے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے جاپان دورے پر ہمشیرہ آصفہ بھٹو کو ساتھ لے کر جانے پر تنقید کی۔ انہوں نے جاپان میں موجود آصفہ بھٹو اور بلاول بھٹو کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس تصویر میں نیا کچھ نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بادشاہی نظام میں ایسا ہوتا ہے کہ غلام قوم کے نئے آقاؤں کو اسی طرح قوم کے خرچوں پر تیار کیا جاتا ہے۔ اس ملک میں جمہوریت پر روز شب و خون مارا جاتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ‘پیپلز پارٹی اور ن لیگ والے عوام کے خون پسینے کی کمائی پرعیاشیاں کرتے ہیں لیکن اب زمانہ بدل رہا ہے۔ یہ سب کچھ اب بہت دیر تک نہیں رہ سکے گا۔’
حافظ نعیم الرحمان کی ٹویٹ کے جواب میں صوبائی وزیر سعید غنی نے لکھا کہ ‘میئر نا بننے کا صدمہ بہت گہرا ہے، ذہن نے کام تک چھوڑ دیا ہے۔ بہنوں اور بیٹیوں کا ساتھ جانا دنیا میں اچھا جانا جاتا ہے۔’
اس تصویر میں نیا کچھ نہیں۔
بادشاہتوں/ dynasties میں یہ ہوتا ہے کہ غلام قوم کے نئے آقاؤں کو اسی طرح قوم کے خرچوں پر تیار کیا جاتا ہے۔
اس ملک میں جمہوریت پر روز شب خون مارا جاتا ہے۔ پی پی ہو یا نون لیگ۔۔خاندان ہیں، ان کی شہزادیاں اور شہزادے ہیں، پارٹی کے سب لوگوں کی حیثیت درباریوں… pic.twitter.com/UIiPOJHQW6— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) July 2, 2023







