تازہ ترینخبریںدنیا

اقوام متحدہ نے گرین کلائمیٹ فنڈ کے سلسلے میں سانگھڑ ، عمرکوٹ اور بدین میں منصوبہ شروع کر دیا

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائیزیشن نے گرین کلائمیٹ فنڈ کے سلسلے میں سندھ کے تین اضلاع سانگھڑ ، عمرکوٹ اور بدین میں منصوبہ شروع کردیا ہے

یہ منصوبہ 82 کروڑ 57 لاکھ 80 ہزار روپے یعنی 47 لاکھ امریکی ڈالر کا ہے گرین کلائمیٹ فنڈز میں سندھ کا شیئر 2 ارب 61 کروڑ 86 لاکھ 50 ہزار روپے یعنی ایک کروڑ 49 لاکھ امریکی ڈالر ہے جو چھ برسوں کے لئے ہے

منصوبہ 2025-26ء میں مکمل ہوگا فوڈ ایگریکلچر آرگنائیزیشن پہلے ہی گرین کلائمیٹ فنڈ سے 3 کروڑ 49 لاکھ 90 ہزار ڈالر بچا چکا ہے

اس منصوبے کے اسپانسر محکمہ زراعت ، ڈائریکٹر جنرل آن فارم واٹر مئنجمنٹ محکمہ آبپاشی اور وفاقی وزارت ماحولیاتی تبدیلی ہوں گے ۔

جواب دیں

Back to top button