تازہ ترینخبریںدنیا

بھارت میں ہیٹ سٹروک سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز

ہندوستان میں گرمی کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ، مزید گرمی بڑھنے کا خدشہ

انڈیا میں گرمی کی شدید لہر سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے زائدہو گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید گرمی کی پیشن گوئی کی ہے۔انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں اترپردیش، بہار اور اوڈیشا میں ہوئی ہیں۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی تھی کہ مون سون کی بارشوں کے باعث گرمی کی لہر میں کمی آئے گی تاہم ایسا نہیں ہو سکا اور اب وہ 20 جون کے بعد ہوں گی۔

بلیا ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر ایس کے یادو کا کہنا ہے کہ ’15 جون کو گرمی سے متاثرہ 54 افراد ہسپتال لائے گئے جن میں سے زیادہ تر کو بخار کی شکایت تھی 23 اگلے روز دم توڑ گئے تھے، جبکہ اس سے اگلے روز 16 افراد جان سے گئے۔‘
ان کے مطابق ’ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بھی 137 مریض لائے گئے جن میں سے 20 چل بسے جبکہ اگلے روز مزید 11 اموات ہوئیں۔
اسی طرح کچھ علاقوں میں گھروں کے اندر بھی اموات ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جواب دیں

Back to top button